عبدالقادرملاکی شہادت پردفترخارجہ کی خاموشی بے جاہےمنور حسن
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بہترموقف اختیار کیا، اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہاہے کہ اسلام اورپاکستان کی محبت میں پھانسی کی سزاپانے والے عبدالقادرملاکی شہادت پروزیرداخلہ کاردعمل بجامگردفترخارجہ کی خاموشی بے جاہے۔
وہ پیر کو اسلام آبادمیں سانحہ سقوط مشرقی پاکستان، عبد القادر ملاکی پھانسی ،مقتدرحلقوں کے منہ پر طمانچہ'کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کر رہے تھے۔ منور حسن نے کہا کہ فاٹا میں ایک ہی سانس میں مذاکرات اورطاقت کے استعمال کی باتیں کرنے والے مذاکرات کی پیشکش کوبے وقعت کررہے ہیں اورمذاکرات کی کامیابی کے لیے غلط پیغام دے رہے ہیں۔
آرمی چیف اب تک کیے گئے فوجی آپریشنزکی بیلنس شیٹ قوم کے سامنے پیش کریں ورنہ اب تک تو ثابت ہوچکاہے کہ قوم اورفوج کوآپس میں لڑانے کے لیے فوجی آپریشن تباہی کانسخہ ثابت ہواہے،جمہوری معاشروں میں چاہتے ہوئے یانہ چاہتے ہوئے بھی مینڈیٹ کااحترام کرناپڑتا ہے اگرشیخ مجیب الرحمن کے مینڈیٹ کااحترام کرلیاجاتاتوپاکستان دولخت نہ ہوتا۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بہترموقف اختیار کیا ہے۔ ذولفقار علی بھٹو،شیخ مجیب اور اندرا گاندھی میں معاہدہ ہوا تھا کہ کسی پرتینوں ملکوں میں کوئی جنگی مقدمہ نہیں چلایا جائے گا اس طرح پاکستان اس مقدمے کافریق ہے۔