اسلام آباد کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد میڈیکل کالج اور ہاسٹل سیل
16 کیسز کی تشخیص کے بعد تاحکم ثانی میڈیکل کالج اور ہاسٹل کو بند کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر
کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آنے بعد میڈیکل کالج اور اس کا ہاسٹل سیل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے رفا کالج اور ہاسٹل میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آںے کے بعد کالج اور ہاسٹل کو سیل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تصدیق کے بعد رفا میڈیکل کالج کو سیل کردیاگیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رفا میڈیکل کالج اور ہاسٹل کو تا حکم ثانی سیل کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مارچ میں تمام ادارے بند کردیے گئے تو اور آج 15 ستمبر کو ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔