سعید اجمل کا نام خارج پاکستان کوئی سخت قدم اٹھا سکتا ہے چیئرمین بورڈ
اسپنرکوبہترین کارکردگی کے باوجود ایوارڈکیلیے شارٹ لسٹ نہ کرنے پرلاہور میں مظاہرہ
چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایوارڈ کی شارٹ لسٹ سے سعید اجمل کا نام خارج کیے جانے پر پاکستان کوئی سخت قدم اٹھا سکتا ہے۔
ممکنہ طور پر ان کا اشارہ تقریب کے بائیکاٹ کی جانب تھا،انھوں نے کہا کہ مجھ پر شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں کا دباؤ ہے کہ سعید اجمل کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھائوں،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس مسئلے کی تحقیقات غیرجانبدار کمیٹی کے ذریعے کرائی جائے تو وہ کبھی دنیا کے بہترین کھلاڑی کو حق سے محروم نہیں کرے گی۔
اگر کسی اور نے زیادہ وکٹیں لی ہوتیں تو سعید اجمل کو فہرست سے ڈراپ کرنا درست ہوتا تاہم ٹاپ پر ہونے کے باوجود ایسا سلوک ناانصافی ہے۔ دریں اثنا سعید اجمل کو بہترین کارکردگی کے باوجود ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے باہر کرنے پر آئی سی سی کے خلاف لاہور میں شائقین کرکٹ نے مظاہرہ کیا۔
لبرٹی چوک میں ہونے والے اس مظاہرے میں کرکٹ لورزکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کو بہترین کارکردگی پر آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا لیکن شارٹ لسٹ سے باہر کر دیا گیا، یہ نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی بلکہ پاکستان کرکٹ کے خلاف بھی سازش ہے۔ شائقین کرکٹ نے کہا کہ وہ اس عظیم کھلاڑی کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔