60 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

تربت سے آنے والے ٹرک میں 40 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل تھا، کسٹم حکام

حکام نے ٹرک اور ڈیزل قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی فوٹو: فائل

KARACHI:
کسٹم انٹیلی جنس نے 60 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کوئٹہ میں ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سمیع الحق کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نا معلوم اسمگلر ایرانی ڈیزل پنجاب اسمگل کرنا چاہتے ہیں ، جس پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ائیر پورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تربت سے آنے والے ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس میں بنائے گئے خفیہ خانے میں 40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل لوڈ تھا جس کی مالیت 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔


حکام نے ٹرک اور اس میں موجود اسمگل کیا گیا ایرانی ڈیزل قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بلوچستان بھر میں کارروائیاں کر رہا ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Load Next Story