کراچی کے بلدیاتی حلقوں میں بار بار تبدیلی کیخلاف ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
کراچی میں ہر دوسرے دن حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں جو انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے، عبدالرشید گوڈیل
متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی بلدیاتی حلقہ بندیوں میں بار بار تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر دوسرے دن نئی حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، باربارحلقہ بندیاں انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ کمشنر کے ساتھ بیٹھ کر حلقہ بندیاں کررہے ہیں، ایم کیو ایم نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا لیکن کل پھر ایک آرڈیننس جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کے اراکین نے نئی حلقہ بندیوں خلاف اور لوکل گورنمنٹ آریننس 2013 کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا، اس دوران اراکین اسمبلی نے حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی اور قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔