سرگودھا میں پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی داماد اور اس کے بھائی کو قتل کرادیا
اقبال گاڑہ نے اجرتی قاتلوں کے اعتراف کے بعد گرفتاری دے دی
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے خاندانی رنجش پر اپنے ہی داماد اور اس کے چھوٹے بھائی کو قتل کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں ایک ماہ قبل ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم افراد نے ایک وکیل سمیع اللہ باجوہ ایڈووکیٹ اور اس کے چھوٹے بھائی کامران باجوہ کو قتل کردیا تھا۔ دہرے قتل کی اس واردات پر پورے شہر میں غم و غصے کی فضا پیدا ہو گئی تھی خصوصا وکلا برادری نے اس سانحے پر شدید احتجاج کیا تھا۔
پولیس ایک ماہ کی تفتیش کے بعد بالآخر اس واقعے میں ملوث اجرتی قاتلوں تک پہنچ گئی۔ ملزمان نے دوران حراست یہ انکشاف کیا کہ دونوں افراد کو تحریک انصاف سرگودھا کے رہنما اور ڈسڑکٹ چیئرمین زکوۃ عشر اقبال گاڑہ نے خاندانی رنجش میں پیسے دے کر قتل کرایا ہے۔ سمیع اللہ باجوہ ایڈووکیٹ دراصل اقبال گاڑہ کا داماد تھا۔
ملزمان کے اعترافی بیان اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے اقبال گاڑہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں تو اقبال گاڑہ نے خود ہی گرفتاری پیش کر دی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او کینٹ اقرار عباس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔