’دوآن الپ‘ کی پاکستان آمد سے متعلق بیان پرمداحوں نے ارمینہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
آپ سب پاکستانی اداکار ترکش اداکاروں سے حسد کرتے ہیں، مداح کا ارمینہ کے بیان پر ردعمل
ارطغرل غازی کے 'دوآن الپ' کے پاکستان پہنچنے سے متعلق ارمینہ خان کے بیان پر مداحوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں 'دوآن الپ' کا کردار نبھانے والے اداکار جاود چتن گنر نے پاکستان پہنچنے کا اعلان کیا تو ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک مداح نے اداکارہ ارمینہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکش اداکار کے پاکستان پہنچنے پر آپ کو بھی ان کے استقبال کے لیے جانا چاہیے۔
ارمینہ خان نے بھی انسٹاگرام پر مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 'دوآن الپ' کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ان کا یہاں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت اچھا گزرے لیکن مجھے کس خوشی میں ان سے ملاقات کرنی چاہیے؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ارطغرل غازی کے 'دوآن الپ' پاکستان پہنچ گئے
اداکارہ کے اس جواب پر ایک مداح نے انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، آپ سے ایسے جواب کی امید نہیں تھی، اور یاسر حسین بننے کی کوشش نہ کریں، آپ بھی عزت کھو بیٹھیں گی۔
ارمینہ خان نے جواب دیا کہ اگر آپ کسی اور اداکار کی وجہ سے میری عزت کرنا چھوڑ دیں گے تو اس کا مطلب آپ نے کبھی میری عزت کی ہی نہیں۔ اداکارہ نے مداح کو خبردار کیا کہ جاکر اپنا کام کرو اور دوبارہ مجھے دھمکی دینے کی کوشش نہیں کرنا۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ سب پاکستانی اداکار ترکش اداکاروں سے حسد کرتے ہیں جس پر ادکارہ نے جواب دیا کہ جی بالکل حسد ہے لیکن یہ بتاو تمہیں کیوں اتنی نفرت ہے؟