موٹروے زیادتی کیس تفتیشی ٹیمیں 7 روز بعد بھی مرکزی ملزم کو نہ پکڑ سکیں
گجر پورہ واقعے کی تفتیش انچارج تھانہ تھانہ گجر پورہ سے تبدیل کرکے انچارج پرانی انارکلی کے سپرد
MILAN:
سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوئے 7 روز گئے لیکن تفتیشی ٹیمیں مرکزی ملزم کو نہ پکڑ سکیں۔
سانحہ گجر پورہ کے 7 روز بعد بھی اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی حراست میں نہ آ سکا۔ تفتیش کار ملزم کی گرفتاری کے لئے دوسرے شہروں میں بھی چھاپے مار رہے ہیں لیکن تاحال سفاک ملزم گرفت میں نہ آسکا۔ ساہیوال سے حراست میں لیے گئے ملزم اقبال عرف بالا مستری کی نشاندہی پر تشکیل کردہ ٹیمیں دن رات ملزمان کو پکڑنے کی کوششیوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی زیر حراست وقار کے عزیزواقارب اور وقار کے عزیز عباس کو بھی پولیس نے چھوڑ دیا گیا۔ وقار اور عباس کے عزیزواقارب کو چند روز قبل تحویل میں لیا گیا تھا، وقار مرکزی ملزم عابد کا محلہ دار تھا جسے ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب گجر پورہ واقعہ کی انکوائری انچارج تھانہ گجر پورہ سے تبدیل کرکے انچارج پرانی انارکلی کے سپرد کردی گئی ہے۔