جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل
کمیٹی جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تجاویزی سفارشات کابینہ کوپیش کرے گی
وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 7 رکنی کمیٹی جبری گمشدگیوں کی وجوہات پر غور کرے گی اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔
کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر، چیف کمشنر اسلام آباداور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے علاوہ آئی ایس آئی اور آنٹیلیجنس بیورو کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کمیٹی کے کنونیر ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے 8 ستمبر کے اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر 7 رکنی کمیتی تشکیل دینے کی منظوری دی تھی۔