سندھ بھرمیں آج شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سندھ ہائی کورٹ اور صوبے بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہر سال شاہ عبدالطیف بٹائی کے عرس کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ کے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر آج صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے معروف صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 270 ویں سالانہ عرس کے موقع پر بدھ کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں، نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد جامعہ کراچی، سندھ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، ان امتحانات کے لئے اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


دوسری جانب اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ اور صوبے بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہر سال شاہ عبدالطیف بٹائی کے عرس کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
Load Next Story