تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں عوام کی قسمت کب بدلے گی لیکن وزرا کی قسمت بدلنے لگی

صوبائی حکومت نے سب سے پہلے اپنے وزرا کی زندگیوں میں انقلاب لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراکین کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کردیا

وزرا تنخواہوں سے بھی مطمئن نہیں ہیں جس کے باعث اس میں بھی اضافے پرغور کیا جارہا ہے۔ فوٹو؛فائل

خیبر پختونخوا میں عوام کی قسمت پتا نہیں بدلی ہے یا نہیں لیکن صوبائی وزرا کی قسمت ضرور بدل رہی ہے، صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہاؤس رینٹ میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔


خیبرپختونخوا کے عوام کی زندگیوں میں انقلاب لانے کی دعویدار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سب سے پہلے اپنے وزرا کی زندگیوں میں انقلاب لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہاؤس رینٹ میں 15 ہزار روپے اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزرا اپنی تنخواہوں سے بھی مطمئن نہیں ہیں جس کے باعث تنخواہوں میں اضافے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں صوبائی وزرا کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ 40 ہزارروپے تھا جو اب 15 ہزار اضافے کے بعد 55 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
Load Next Story