سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی پر جی ایس ٹی کی شرح 26 سے کم کرکے 17 فیصد کردی گئی

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اوگرا نے آج اضافی ٹیکس ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 74.25 روپے فی کلو جبکہ ریجن ٹو میں 66.14 روپے فی کلو ہوگئی. ۔فوٹو:فائل

سی این جی پر جی ایس ٹی میں 9 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ریجن ون میں سی این جی ایک روپے 23 پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 61 پیسے فی کلوسستی ہوگئی ہے۔


اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن پر مشتمل ریجن ون میں سی این جی ایک روپے 23 پیسے فی کلو سستی ہوکر 74 روپے 25 پیسے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو کے لئے سی این جی کی نئی قیمت 61 پیسے فی کلو کمی کے بعد 66 روپے 14 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی این جی پرعائد اضافی 9 فیصد جی ایس ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیکس کی شرح 26 فیصد سے کم کر کے 17 فیصد کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اوگرا نے آج اضافی ٹیکس ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
Load Next Story