آئمہ بیگ کب شادی کررہی ہیں گلوکارہ نے خود ہی بتادیا
اگر آپ کو ہمسفر کی صورت میں ایک دوست مل جائے تو اس سے زیادہ اور کیا چاہیے، گلوکارہ
لاہور:
گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے اپنی دوستی کی افواہوں کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں پھر میں شادی کا سوچوں گی۔
گلوکارہ آئمہ بیگ اوراداکار شہباز شگری کی دوستی سے تو ہرکوئی بخوبی واقف ہے، دونوں بہت کم وقت میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور اب ہر تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دینے لگے ہیں تاہم دونوں نے اس سے پہلے کبھی اپنے تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی لیکن اب پہلی بار گلوکارہ دل کی بات زبان پر لائی ہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی شو کے مارننگ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار شہباز شگری سے اپنے تعلق اور شادی سمیت مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں سے متعلق جو بھی افواہیں ہیں وہ سب درست ہیں، ہماری پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں 'پرے ہٹ لو' کے لیے گانا ریکارڈ کررہی تھی اور مجھے شہباز شگری کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، وہ بہت پرسکون انسان ہیں، میں نے انہیں کبھی لڑتے ہوئے یا کسی سے الجھتے ہوئے نہیں دیکھا، اور مجھے کسی بھی مرد میں انہیں خصوصیت کی تلاش تھی۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ شہباز اور میری ذہنی ہم آہنگی بہت اچھی ہے اور ہم جب ساتھ ہوتے ہیں تو اچھا لگتا ہے اور ان کا رویہ میرے ساتھ ہمیشہ دوستانہ ہوتا ہے، اگر آپ کو ہمسفر کی صورت میں ایک دوست مل جائے تو اس سے زیادہ اور کیا چاہیے، آپ ایسے انسان کے ساتھ پوری زندگی گزارسکتے ہیں۔
میزبان نے ان سے جب شادی سے متعلق سوال کیا تو گلوکارہ نے کہا کہ بس مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں، پھر شادی کا سوچیں گے۔
واضح رہے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری سینماٹوگرافر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی وڈیوز کی ڈائریکشن دے بھی چکے ہیں جب کہ وہ پرے ہٹ لو سمیت متعدد فلمموں میں ادکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔