ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ تعداد6 ہزار سے بڑھ گئی

ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئی

ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 295 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 752 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 295 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 91 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 125 ، پنجاب میں98 ہزار 142 خیبرپختونخوا 37 ہزار 242 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 033، بلوچستان میں 13 ہزار 991 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 472 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 381 تعداد ہوگئی۔


واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آرہی ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story