انجیلا مرکل مسلسل تیسری بار جرمنی کی چانسلر منتخب

چانسلر منتخب کرنے کیلئے انجیلا مرکل کے حق میں 462 اور مخالفت میں 150 ووٹ ڈالے گئے۔

انجیلا مرکل اس سے قبل 2005 اور 2009 میں ھی جرمنی کی چانسلر منتخب ہوچکی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

MUZAFFARABAD:

جرمن پارلیمنٹ نے انتخابات کے 3 ماہ بعد انجیلا مرکل کو مسلسل تیسری بار ملک کا چانسلر منتخب کرلیا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کا چانسلر منتخب کرنے کے لئے 621 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالے جن میں سے 462 نے انجیلا مرکل کی حمایت میں اور 150 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ 9 اراکین غیر حاضر رہے جس کے بعد انہیں حمایت میں 74 فیصد ڈالے جانے کے نتیجے میں باقاعدہ طور پر 4 سال کے لئے جرمنی کا چانسلر منتخب کیا گیا اور ان کا تالیوں کی گونج میں شاندار استقبال کیا گیا۔


واضح رہے کہ 22 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں انجیلا مرکل کی جماعت ''کرسچین ڈیموکریٹ'' کی مقبولیت میں گزشتہ انتخابات کے برعکس کمی آئی تاہم جنگ عظیم دوم کے بعد حکومت سازی کے سب سے طویل مرحلے کے بعد وہ مخلوط حکومت تشکیل دینے میں کامیاب رہیں اور 2005 اور 2009 کے بعد مسلسل تیسری بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں۔
Load Next Story