عالمی مندی میں بڑھتی قیمت3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد نیا حکومتی امتحان
گندم کی عالمی قیمت 271 ڈالر فی ٹن سے تجاوز ، ٹی سی پی کے نئے ٹینڈر میں285 سے298ڈالر فی ٹن کی پیشکش کی توقع
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بھی 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔
گندم کی کمی کے شکار ملکوں کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد کے سبب عالمی منڈی میں گندم کی قیمت 271 ڈالر فی ٹن سے تجاوز کر گئی ہے،دو روز قبل 10 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے علاوہ ازیں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بھی 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔
قوی امکان ہے کہ ٹینڈر میں کم ازکم قیمت 285 ڈالر فی ٹن جبکہ زیادہ سے زیادہ 298 ڈالر تک پیش کی جائے گی جسے منظور کرنا حکومت کیلیے سخت معاشی فیصلہ سازی کا نیا امتحان ہوگا۔
مزید برآں فلور ملنگ انڈسٹری نے سرکاری گندم کی قیمت فروخت اور آٹے کی قیمت بڑھانے کے ممکنہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے آٹا گندم کا بحران ختم ہوجائے گا، ٹی سی پی کاٹینڈر 23 ستمبر کو کھولا جائے گا ۔اس سے قبل منسوخ ہونے والے ٹینڈر میں 274 تا 277 ڈالر فی ٹن قیمت کی پیش کش کی گئی تھی، عالمی منڈی میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ یوکرین کی گندم کا ذخیرہ ختم ہونا ہے اور آئندہ چند روز میں فرانس اور ارجنٹائن کی پیداوار کی آمد ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ٹی سی پی کے نئے ٹینڈر میں بہت بلند قیمتوں کی پیش کش آنے کا قوی امکان ہے ،پنجاب حکومت پہلے ہی وفاق سے سبسڈی میں شراکت داری کا مطالبہ کر چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہو رہا ہے جس میں نہایت اہم فیصلے متوقع ہیں۔
علاوہ ازیں فلور مل مالکان کی اکثریت نے ان اطلاعات کا خیر مقدم کیا ہے جن کے مطابق حکومت گندم کی ریلیز پرائس بڑھانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔