سندھ میں 60چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کیے گئے مرتضیٰ وہاب
ننگر پارکر میں 34 چھوٹے ڈیموں کا منصوبہ تھا، 18 تیار ہو چکے، باقی پر کام جاری
حکومت سندھ کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹویٹ اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سندھ بھر خصوصاً ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگر پارکر میں ڈیموں کی تعمیر پر روشنی ڈالی ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں 60 چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کیے گئے ہیں جن میں بارش کے پانی کو محفوظ کر کے فصلوں کی کاشت کے کام میں لایا جاتا ہے۔ مرتضی وہاب نے ننگر پارکر میں بنائے گئے ڈیم کی وڈیو بھی شیئر کی جس میں صحرائی علاقے ننگر پارکر میں بنے ڈیم اور ان میں ذخیرہ کیا گیا پانی دکھایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ننگر پارکر کے کالی داس ڈیم سے علاقے میں ایگرو اکانومی کی سپورٹ میں بڑی مدد ملی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈیم کے پانی سے ننگر پارکر میں کئی ایکڑ پر مرچ کی فصل کاشت کی گئی ہے جس سے کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ننگر پارکر میں 34چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ تھا، 18 ڈیم تیار ہوچکے ہیں جبکہ باقی ڈیموں کی تعمیر پرکام تیزی سے جاری ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں تیار تمام چھوٹے ڈیم پانی سے بھر گئے ہیںجن سے صحرائے تھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔