صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع

شہری ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی گاڑی کی معلومات گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں، مکیش چاؤلہ

ایس ایم ایس سروس گاڑیوں کی چوری اورغیرقانونی استعمال کے خلاف مدد گار ثابت ہوگی، صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کہ لیے ایس ایم ایس سروس شروع کردی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت نے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کہ لیے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے، اور محکمہ ایکسائز سندھ نے ایس ایم ایس نمبر 8147 جاری کردیا ہے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گاڑی مالک شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی گاڑی کی معلومات گھر بیٹھے حاصل کرسکتا ہے، ایس ایم ایس سروس گاڑیوں کی چوری اورغیرقانونی استعمال کے خلاف مدد گار ثابت ہوگی۔
Load Next Story