شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کا افتتاح آج ہوگا
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی درگاہ پر چادر چڑھاکر افتتاح کرینگے
ISLAMABAD:
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 270 ویں عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 270 ویں 3روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح آج قائم مقام گورنر اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی درگاہ پر چادر چڑھا کر کریں گے۔ گورنر سندھ کی جانب سے افتتاح اور وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اختتامی تقریبات میں شرکت کی روایت رہی ہے۔
افتتاح کے حوالے سے حکومت سندھ کنفیوژن کا شکارہے، پہلے اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون برائے اوقاف اور معاون برائے ثقافت ضیا الحسن اور شرمیلا فاروقی ع افتتاح کرینگے لیکن اب سرکاری ذمے داران قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا نام افتتاح کے حوالے سے لے رہے ہیں۔ اور قوی امکان ہے کہ عرس کا افتتاح سراج درانی ہی کرینگے۔