فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے متحدہ

’’یوم حسین‘‘‘ کی تقریب سے احمد سلیم صدیقی،حیدرعباس اورمفتی نعیم کاخطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ’’یوم حسین‘‘کی تقریب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی، احمد سلیم صدیقی و دیگر خطاب کررہے ہیں ۔فوٹو : ایکسپریس

KARACHI:
ملیر جعفر طیار میں واقع دارلشفا اسپتال کے پارکنگ ایریا میں گزشتہ روز ''یوم حسین '' کی تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی، حیدر عباس رضوی ، متحدہ بین المسلمین فورم کے جنرل سیکریٹری مفتی نعیم ،منتظمین تقریب ڈاکٹر ندیم نقوی ، علامہ باقر زیدی ، مولانا اویس فاروقی ، مولانا کوثر زیدی ، عباس مہدی ، علی عباس رضوی اورتنظیم عزاداری کے ایس ایم نقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کسی بھی مسلک میں موجود ہوں ان کی حوصلہ شکنی کرنا اور ان پر کڑی نگاہیں رکھنا وقت کاتقاضا ہے۔




علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائد ہیں اورجو سازشی عناصر انھیں ایم کیوایم کی قیاد ت سے دور کرنے کی ناپاک سازشیں کررہے ہیں ۔



انھیں حق پرست پنجابی، سندھی ، بلوچی ، پٹھان ، سرائیکی ،ہزارے وال اور دیگر قومیتوں کے افراد الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کرکے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار کردیں گے ،ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں واقع کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کے قریب منعقدہ اجتماع کے شرکاسے خطاب میں کیا ۔
Load Next Story