نواز شریف کی رپورٹس نہ جعلی ہیں اور نہ میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا یاسمین راشد

نواز شریف نے اگر سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں، وزیر صحت پنجاب

نواز شریف نے اگر سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں، وزیر صحت پنجاب۔ فوٹو : فائل

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نہ تو جعلی ہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا۔


جی سی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ 10 دفعہ اس معاملہ پر وضاحت دے چکی ہوں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں تاہم اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے پہلے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story