فاسٹ بولر سہیل خان بھی امریکا چلے گئے
رمیز راجہ جونیئر نے بھی ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے بجائے امریکا میں قیام کو ترجیح دے رکھی ہے
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شامل فاسٹ بولر سہیل خان بھی امریکا چلے گئے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےلیے سندھ ٹیم میں شامل فاسٹ بولر سہیل خان بھی امریکا چلے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر سہیل خان کے فینز نے ان کے امریکا پہنچنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان سے پہلے رمیز راجہ جونیئر نے بھی ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے بجائے امریکا میں قیام کو ترجیح دے رکھی ہے۔
دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچز میں شاندار پرفارمنس کے باوجود پلینگ الیون کا حصہ نہ بن پانے والے سہیل خان سندھ کی فرسٹ الیون اسکواڈ کا حصہ ہیں جو اس وقت سرفراز احمد کی قیادت میں ملتان میں پی سی بی کے بابیوببل میں موجود ہے۔
پی سی بی حکام نے سہیل خان کے امریکا جانے کے تصدیق کی ہے تاہم اس امید کا بھی اظہارکیا ہےکہ وہ 25 ستمبر تک ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ اس سے پہلے سندھ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس فٹنس مسائل کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ غلام مدثر کو شامل کیا گیاہے۔