پی ٹی آئی فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ نامکمل قرار تحقیقات کیلیے مزید 6 ہفتے کا وقت
اسکروٹنی کمیٹی نے شواہد کو پرکھا نہ کوئی نتیجہ اخذ کیا‘تمام دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال اسکی ذمے داری ہے،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کو مزید6 ہفتے کا وقت دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے حکمنامے میں اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے شواہد کو پرکھا نہ ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا۔ کمیٹی کی ذمے داری ہے کہ تمام دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کرے۔ دستاویزات کی تصدیق کیلیے کمیٹی ہر متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔ اگر کوئی دستاویز قابل قبول نہیں تو اسکی وجوہات بھی بتائی جائیں۔
الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہر اجلاس کی کارروائی سے بھی آگاہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز سکروٹنی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میںدرخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔ کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مزید دستاویزات طلب کرتے ہوئے فریقین کو جمعرات کو دوبارہ طلب کر لیا۔