این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کی اجازت دے دی

چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا کل سے آغاز ہوگا، اجلاس میں فیصلہ

چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا کل سے آغاز ہوگا، اجلاس میں فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزرائے تعلیم نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزارت صحت کے حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے اور وبائی مرض کے اعداد و شمار کے ڈیٹا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں کل سے اسکول کھول دیے جائیں گے اور کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا آغاز ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے مرحلے کے تحت 15 ستمبر سے نویں جماعت سے یونیورسٹی کلاسز تک کھول دی گئیں۔

دوسرے مرحلے میں مڈل درجے اور اس کے مساوی کی کلاسز 23 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیسرے مرحلے میں پرائمری اسکول 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے،۔

اسکولوں کو کھولنے کے ایس او پیز سے انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے جن پر عملدرآمد کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
Load Next Story