عراق پرتشدد واقعات میں 75 ہلاکتیں متعدد زخمی
2013 میں سال 2008 کے بعد سب سے زیادہ پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں، رپورٹ
عراق کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں 75افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں حالیہ مہینوں میں تشدد کے بدترین واقعات میں ہلاک ہونیوالے زیادہ تر زائرین تھے۔ دوسری طرف صرف رواںسال کے دوران عراق میں ہزاروں دیگرشہریوں کے ساتھ 267 صحافی بھی قتل کردیے گئے۔ صحافتی حقوق کے لیے سرگرم اداروں کی رپورٹس کے مطابق عراق کے تمام شہر صحافیوں کیلیے پرخطرمحاذ ہیں ،جہاں دہشت گرد چن چن کر صحافیوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں وہاں موصل جیسا شہرصحافیوں کی ''قتل گاہ'' ثابت ہوا ہے۔