پنجاب پولیس کا کارنامہ چوری کے الزام میں گرفتار بھوکے بچے پر تھانے میں تشدد

ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیکر محرر تھانہ سٹی کو معطل کر کے ڈی ایس پی سرکل کو انکوائری کا حکم دیدیا

بہت بھوک لگی تھی اسلئے تھانہ کے احاطہ سے پرانا لوہا چرایا اور پولیس نے پکڑ لیا، بچے کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
تھانہ سٹی پولیس نے چوری کے الزام میں 9 سالہ بھوکے پیاسے بچے پر مبینہ بیہمانہ تشدد کیا جس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور بزدار نے نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی میں تھانہ سٹی پولیس نے چوری کے الزام پر 9 سالہ بھوکے پیاسے بچے کو مبینہ بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


بچے کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اس نے کہا کہ مجھے بہت بھوک لگی تھی اسی لئے تھانہ کے احاطہ سے پرانا لوہا چرایا اور پولیس نے پکڑ لیا۔

بچے نے کہا کہ منشی اور پولیس اہلکار مجھے تھانے لے گئے جہاں کسی نے تھپٹر مارے اور کسی نے ڈنڈوں سے پیروں کے تلوے پر مارا۔

بچے کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوامی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید شروع ہوگئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محرر تھانہ سٹی کو معطل کر کے ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
Load Next Story