فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی ٹرافی بنگلہ دیش پہنچ گئی آج سے اسٹیڈیم میں نمائش ہوگی
ٹرافی کو ڈنمارک کے چارٹرڈ طیارے میں فیفا کا وفد لے کر ڈھاکا پہنچا
ورلڈ کپ فٹبال کی ٹرافی عالمی سفر میں یواے ای سے ڈھاکا پہنچ گئی، اسے تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں لایا گیا ہے۔
ٹرافی کو ڈنمارک کے چارٹرڈ طیارے میں فیفا کا وفد لے کر ڈھاکا پہنچا، بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن کے صدر قاضی صلاح الدین اور اسپانسر ادارے کے نمائندوں نے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرافی وصول کی، جس کے بعد سخت سیکیورٹی میں اسے بنگلہ دیش صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر لے جایاگیا، بعدازاں اسے وزیراعظم حسینہ واجد کے دفتر بھی پہنچایاگیا، فیفا ٹرافی کو 18 اور 19 دسمبر کو بنگہ بندھو اسٹیڈیم میں رکھا جائیگا جہاں پر ٹکٹ رکھنے والے افراد آکر نظارہ کرسکیں گے، بنگلہ دیش میں تین روز قیام کے بعد فیفا کا وفد ٹرافی لے کر 20 دسمبر کو بھوٹان جائے گا۔