ڈاکٹر ماہا کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار

منشیات سپلائی کرنے کے عوض ملزمان بھاری معاوضہ وصول کرتے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ

منشیات سپلائی کرنے کے عوض ملزمان بھاری معاوضہ وصول کرتے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ۔فوٹو : فائل

اسلام آباد:
انویسٹی گیشن پولیس نے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر ماہا کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ بشیر بروہی نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے آن لائن منشیات کی سپلائی میں ملوث 4 ملزمان سعد اللہ، جماعت عرف ناصر، بلال اور اویس کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے کوکین، چرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان آن لائن منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں اور گرفتار ملزم سعد اللہ نے ڈاکٹر ماہا کو کوکین سپلائی کی تھی جس کا سراغ کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) کی مدد سے لگایا گیا۔ انہوں ںے بتایا کہ کوکین سمیت دیگر منشیات کی سپلائی کے عوض ملزمان بھاری معاوضہ وصول کرتے تھے۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ آن لائن آرڈر ملنے کے بعد آدھے گھنٹے سے پون گھنٹے کے اندر ڈیلیوری پہنچا دیتے تھے جب کہ رقم کی وصولی اسی وقت کی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی آن لائن ڈیلیوری کرنے والے گروہ میں ایک خاتون کے بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور خاتون سمیت دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔
Load Next Story