شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک موٹر وے بند

لاہور میں دھند میں کمی آنے کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا سلسلہ رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل۔

شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں دھند میں کمی آنے کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کی روانگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بھی خیبر پختون خوا اور پنجاب کے کئی شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم لاہور میں دھند میں کمی آنے کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ علامہ اقبال ایئر پورٹ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ شدید دھند کے باعث حد نظر صفر ہونے کی وجہ سے صوابی سی پشاور جانے والی موٹر موٹر وے ایم ون بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختون خوا میں موٹر وے پولیس اور محکمہ موسمیات نے عوام سے دریا کنارے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقے گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور سکھر ڈویژن میں دھند کا سلسلہ رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story