جنوبی سوڈان میں فوج کے 2 گروپوں میں جھڑپوں سے 500 افراد ہلاک 800 سے زائد زخمی
کشیدہ صورحال کے باعث 15 ہزار سے زائد شہری اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں فوج کے 2گروپوں میں جھڑپوں سے تقریبا500 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ ہارو لاڈسوس نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں فوج کے 2دھڑوں میں گزشتہ 2 روز سے جاری جھڑپوں میں تقریبا 500 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں 800 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کشیدہ صورحال کے باعث 15 ہزار سے زائد شہری اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے چکے ہیں جبکہ امریکا نے اپنے شہریوں اور غیر ضروری سفارتی عملے کو کشیدہ صورت حال کے باعث فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں صدر سلواکیر اوراپوزیشن رہنما اور سابق نائب صدر ریک میچرکے حامی فوجی گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔