پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکومینٹری جاری کردی

دستاویزی فلم میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کا ذکر اور بحری شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، ترجمان

پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی، ترجمان پاک بحریہ۔ فوٹو:فائل

BEIJING:
پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیز کر دی۔

ڈاکومینٹری میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا، اور اس ڈاکومینٹری میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے، جب کہ ڈاکومنٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور اس سے منسلک معاشی پہلووٴں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکومینٹری میں سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے، اور اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ پاک بحریہ سمندری تحفظ کےلیے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔


 

 

 
Load Next Story