کورونا وائرس کے سبب انڈور ہاکی ورلڈکپ ایک سال کے لیے ملتوی
یہ مقابلے 2 سے 6 فروری تک بیلجیم میں شیڈول تھے تاہم اب یہ ایونٹ 2022 میں کھیلا جائے گا
کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈکپ ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
انڈور ہاکی ورلڈکپ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا، یہ مقابلے 2 سے 6 فروری تک بیلجیم میں شیڈول تھے، اب یہ میگا ایونٹ 2022 میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو تھیری ویل کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، موجودہ حالات میں مقابلے کرانا ایک رسک تھا۔ انڈور ہاکی ورلڈکپ میں 12 مینز اور اتنی ہی تعداد میں ویمنز ٹیمیں شریک ہوں گی۔ آسٹریا نے مردوں جب کہ جرمنی نے خواتین ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے، 2 سال پہلے یہ مقابلے برلن جرمنی میں ہوئے تھے۔