گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزام میں پاکستانی نوجوان گرفتار
گرفتار ہونے ہونے والے دو ملزمان کا تعلق الجزائر اور پاکستان سے ہے، فرانسیسی پولیس
پیرس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے سابق دفتر پر حملہ کرنے والے دو چاقو بردار ملزمان میں سے ایک کا تعلق پاکستان اور ایک کا الجزائر سے ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے متنازعہ جریدے چارلی ایبدو کے سابق دفتر کے قریب تیز دھار چاقو سے راہگیروں پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان کا تعلق الجزائر اور پاکستان سے ہے اور ان کی عمریں بالترتیب 32 اور 18 سال ہے۔ 18 سالہ نوجوان تین سال قبل ہی فرانس آیا تھا جس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
فرانسیسی پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں میں الجزائر سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شخص مرکزی ملزم ہے جس نے 18 سالہ نوجوان کے جذبات کو اکساکر اپنے ساتھ شامل کیا۔ ملزمان کب، کس ملک سے، کس طرح اور کس غرض سے فرانس سے آئے تھے اس کا تعین کرنا باقی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 سالہ حملہ آور کو پولیس گرفتار کررہی ہے جس نے ٹریک سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے اور گہرے رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہے، وہ معمولی زخمی بھی ہے۔