اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا احسن اقبال

ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیا جائے،احسن اقبال

بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا، احسن اقبال۔ فوٹو، فائل

سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اور وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے بھی تین مارشل لاز کے بعد چوتھے مارشل لاء کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلنے سے ہی ترقی کر سکتا ہے، پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کا ایک ہی راستہ آئین کا راستہ ہے۔


احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

 
Load Next Story