لیاری اور میٹھادر میں چھاپوں کے دوران 12 کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ کپڑے برآمد

چھاپوں کے دوران 6 کنٹینروں میں 45 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ اعلی کوالٹی کا غیر ملکی کپڑا برآمد ہوا ہے

چھاپوں کے دوران 6 کنٹینروں میں 45 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ اعلی کوالٹی کا غیر ملکی کپڑا برآمد ہوا ہے (فوٹو : فائل)

RIYADH:

کسٹمز نے لیاری اور میٹھادر پر چھاپوں کے دوران 12 کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی کپڑا برآمد کرلیا۔


حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاون کی ہدایات پر پاکستان کسٹمز پریونٹیو نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کو منظم کرکے ٹھوس معلومات می بنیاد پر انسداد اسمگلنگ کی مہم کو مزید تیز کردی ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کسٹمز پریونٹیو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی کے کاروباری حب میں ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیرملکی اسمگل شدہ اشیا کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑلی۔ چھاپے کے دوران 6 کنٹینروں میں 45 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ اعلی کوالٹی کا غیر ملکی کپڑا برآمد کیا گیا۔


یہ پڑھیں : کسٹمز کی کارروائیاں، 5 کروڑ کی اسمگل شدہ اشیا ضبط


ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز پریونٹیو کی اے ایس او ٹیم نے یہ چھاپے مندر والی گلی، لیاری اور میٹھادر کے گوداموں پر مارے ہیں جن میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت اسمگل شدہ غیرملکی کپڑوں کی لاٹیں برآمدی کیں۔ کسٹمز حکام نے برآمد شدہ کپڑے کو اپنے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


واضح رہے کہ کسٹمز پریونٹیو کلکٹوریٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ کی مہم کے تحت جولائی سے ستمبر 2020ء کے دوران مجموعی طورپر 10 ارب روپے مالیت کے سیزر کیسز کیے جن میں 54 کروڑ روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ 200 گاڑیوں بھی شامل ہیں۔

Load Next Story