شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا
شہریارآفریدی بدستور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے
تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی سے وزیر مملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔
شہریار آفریدی کی کابینہ سے چھٹی ہوگئی ہے، ان سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے بھی نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے تراہم وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔
واضح رہے کہ شہریارآفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے مشہور ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے انہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان تفویض کیا تھا تاہم بعد میں انہیں وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) اور انسداد منشیات تفویض کیا تھا۔