تحریک انصاف كے رہنما پولیس حراست میں جاں بحق
قتل میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او، فواد چوہدری اور فیصل فرید شامل ہیں، بھائی طاہر آصف چوہدری کا الزام
پی ٹی آئی كے مقامی رہنما اور سابق سٹی ناظم طاہر آصف چوہدری پولیس حراست میں جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ جلالپور شریف كے علاقہ جالپ میں گزشتہ 2 ماہ سے ہونے والی ڈكیتیوں كے خلاف آج پنڈ دادن خان كے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں احتجاج كیا جانا تھا جس کی سربراہی كے لیے پی ٹی آئی رہنما طاہر آصف چوہدری مظاہرہ كرنے والے افراد كے درمیان موجود تھے۔
اسی دوران مقامی پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لیا جب کہ 2 گھنٹے بعد ان كے انتقال كی خبر آگئی اور ان كی لاش كو بی ایچ یو جلال پور شریف میں پہنچایا گیا گیا۔
ڈاكٹر كلیم اللہ كا كہنا ہے كہ طاہر آصف چوہدری كو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب كہ پولیس كا مؤقف ہے كہ وہ اسپتال پہنچ كر جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب طاہر آصف چوہدری كے بھائی شاہد آصف چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائی كے قتل میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پنڈ دادن خان، ایس ایچ او جلالپور شریف، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیكنالوجی فواد چوہدری اور فیصل فرید شامل ہیں۔