ڈولفن فورس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اورجرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

وردی کی آڑ میں کسی کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او

وردی کی آڑ میں کسی کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او . فوٹو : فائل

ڈولفن فورس میں تعینات پولیس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اور جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا مسعود نے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات و جرائم میں ملوث ہونے پر ڈولفن اہلکار عامر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی۔

دوسری جانب سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ وردی کی آڑ میں کسی بھی اہلکار کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Load Next Story