کورونا میں دوبارہ اضافہ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ایڈیشنل آئی جی، ڈپٹی کمشنرز، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خطوط ارسال کردیے
کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا جس پر محکمہ صحت سندھ نے شہر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے جس کے لیے خاص طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون (ایم ایس ایل ڈی) نافذ کیا جائے۔
ہدایت دی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے لیے ضلعی ہیلتھ افسر سے رابطہ کیا جائے اور اضافی پولیس کی نفری علاقوں میں تعینات کی جائے۔