ورلڈ کپ 2011 سیمی فائنل مصباح کی سست بیٹنگ کے سبب ہارے شاہد آفریدی
مصباح الحق نے میچ میں سیٹ ہونے کے لیے بہت وقت لیا، اس وقت تیزی سے اسکور کرنے کی ضرورت تھی، سابق کپتان
KARACHI ':
شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل میں شکست کی وجہ مصباح الحق کی سلو بیٹنگ کو قرار دے دیا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق نے میچ میں سیٹ ہونے کے لیے بہت وقت لیا، اس وقت تیزی سے اسکور کرنے کی ضرورت تھی، یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان 261 رنز کے تعاقب میں 231 پر آؤٹ ہوگیا تھا، مصباح الحق نے 76 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان نے 32 گیندوں پر صرف 13رنز بنائے تھے۔
بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے پیغام جاری کیا کہ انٹرویو میں میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،شکست ٹیم کی بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے ہوئی تھی، مجھ سمیت بیٹسمین دباؤ برداشت نہیں کرپائے،کسی ایک فرد کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔