دس سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والامدرسے کا معلم گرفتار

حفظ و ناظرہ کی طالب علم کو تاخیر سے آنے پر تاروں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا، بچے کے والد کا بیان

پولیس نے والد کی شکایت پر معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے(فوٹو، فائل)

تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں تاخیر سے آنے کی بنا پر طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے معلم کو گرفتار کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔


پولیس کے مطابق راولپنڈی خیابان سرسید کے رہاہشی محمد وقاص نے بتایاکہ دس سالہ بیٹا عبدالمعیز مدرسے میں حفظ اور ناظرہ کی تعلیم حاصل کررہا ہے جسے قاری زبیر نے تاخیر سے مدرسے آنے پر تاروں اور ڈنڈوں سے مارا۔ تشدد کے باعث بچے کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر نشانات پڑ گئے۔

پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا تھا کہ معلم روحانی باپ اور بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ معلم کی جانب سے بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے سی پی او راولپنڈی نے تفتیشی افسران کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story