یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
گھی 33 روپے فی کلو تک اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوگنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹور پر قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی سستی اشیا دستیاب نہیں۔ نئی قیمتوں کے تحت گھی 33 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹوتھ برش 14 سے لیکر 35 روپے مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یہ خبر پڑھیں : آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز پر سوپ سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی کردی گئی ہیں، ٹوٹھ پیسٹ کی قیمت میں 5 سے لیکر 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ مہنگی ہونے والی دیگر اشیا میں کاجو 200 گرام 24 سے لیکر 47 روپے، ریڈ چیلی پاؤڈر 73 روپے، ملک چاکلیٹ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ اور شوینگ کریم 20 روپے تک مہنگی کردی گئی۔
واضح رہے کہ چھ روز قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر مختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت میں چار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جس سے فی کلو قیمت 237 روپے سے بڑھا کر 241 روپے کردی گئی تھی، اسی طرح دودھ کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے کے بعد قیمت 147 روپے سے بڑھ کر 152 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔