بلوچستان كورونا كیسز میں اضافے كا سلسلہ بدستور برقرار
صوبے كے تعلیمی اداروں میں 6114 كے ٹیسٹ كیے گئے جن میں سے 541 میں وائرس كی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت
بلوچستان میں كورونا كیسز میں اضافے كا سلسلہ بدستور برقرار ہے اور صوبے کے 6 اضلاع سے 80 نئے كیسز سامنے آئے ہیں۔
محكمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ كے مطابق صوبے میں 1617 افراد كے كورونا ٹیسٹ كیے گئے اور ان ٹیسٹ كے نتیجے میں صوبے كے 6 اضلاع سے 80 نئے كیسز سامنے آئے جس كے بعد صوبے میں اب تک كورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں كی مجموعی تعداد 15 ہزار257 ہوگئی۔
رپورٹ كے مطابق 24 گھنٹوں كے دوران كورونا میں مبتلا 178 مریض صحت یاب ہوگئے جن كی تعداد 13 ہزار778ہوگئی، كورونا كے ایكٹو مریضوں كی تعداد 1334 جب کہ اس مہلک وائرس كے باعث انتقال كرجانے والے افراد كی تعداد 145 ہے۔
محكمہ صحت كی رپورٹ كے مطابق صوبے كے تعلیمی اداروں میں اب تک 6114 افراد كے كورونا ٹیسٹ كیے گئے جن میں سے 541 افراد میں كورونا وائرس كی تصدیق ہوگئی ہے۔