نیشنل ٹی ٹونٹی کپ افتتاحی میچ میں ناردرن نے خیبرپختوانخوا کو شکست دیدی
نوجوان بلے باز حیدر علی نے 90 اور ذیشان ملک نے 77 رنز کی اننگز کھیلی
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے خیبرپختوانخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی میچ میں حیدر علی اور ذیشان ملک کے درمیان 180رنز کی شراکت کی بدولت ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ 243 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز پر ہمت ہارگئی۔
صاحبزادہ فرحان کے علاوہ خیبرپختونخوا کاکوئی بھی ٹاپ آرڈر بیٹسمین متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اوپنر فخرزمان 5، کپتان محمد رضوان 17 اور تجربہ کار محمد حفیظ 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نے 48 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران شعیب ملک اور افتخار احمد نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی بالترتیب 20 اور 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مشکل صورتحال میں خیبرپختونخوا کا لوئرآرڈر بھی بے بس نظر آیا ۔محمد محسن 14 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔وہاب ریاض 8 اور جنید خان بغیر کوئی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
موسیٰ خان نے 3، محمد نواز اور سہیل تنویر نے 2،2 جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔24 کے مجموعی اسکور پر اوپنر علی عمران 21 رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ناردرن کے دو نوجوان بلے بازوں نے وہاب ریاض، عثمان شنواری ، جنید خان اورشاہین شاہ آفریدی جیسےفاسٹ باؤلرز کے سامنے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ریکارڈپارٹنرشپ قائم کردی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 180 رنز جوڑے۔
حیدر علی نے 48 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 90 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اوپنر ذیشان ملک 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں کو جنید خان نے آؤٹ کیا۔
اننگز کے اختتامی لمحات میں آصف علی اور عمر امین نے بھی ناردرن کی جانب سے جارحانہ کھیل جاری رکھا، دونوں کرکٹرز بالترتیب 23 اور 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پرناردرن کے حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ناردرن کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک اچھی اننگز کھیلنے سے کھلاڑی کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناَ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے تاہم خوشی ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کی مضبوط اور تجربہ کار باؤلنگ لائن اپ کے خلاف ایک لمبی اننگز کھیلی۔
ذیشان ملک کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ پر حیدر علی نے کہا کہ دائیں ہاتھ کے اوپنر نے کریز پر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی عمران کے جلد آؤٹ ہونے کے بعدذیشان ملک نے جس اعتماد انداز سے کریز پر بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔ حیدرعلی پرامید ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
دونوں ٹیمیں اب 16 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔