اعزاز چوہدری کو پاکستان کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا

موجودہ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی امریکا میں پاکستانی سفیر کی خدمات انجام دیں گے

موجودہ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی امریکا میں پاکستانی سفیر کی خدمات انجام دیں گے۔ فوٹو اے پی پی / فائل

اعزازاحمد چوہدری کونیا سیکریٹری خارجہ مقررکر دیاگیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی منظوری کے بعد اعزازچوہدری کی بطورسیکریٹری خارجہ تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔


وہ رواں ماہ کی 26تاریخ کونئی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ موجودہ سیکریٹری خارجہ سیدجلیل عباس جیلانی رواں ماہ کی 27تاریخ کوواشنگٹن روانہ ہوں گے جہاںوہ امریکامیں پاکستانی سفیرکی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ امریکاروانگی سے قبل وہ صدرمملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
Load Next Story