کوئٹہ جلسے سے احتجاجی تحریک شروع ن لیگ کا فیصلہ

حکومت ملک ،جمہوریت کیلیے خطرہ بن گئی، عباسی،اب بتائیں ڈاکوکون ہے؟ احسن اقبال

کٹھ پتلی نظام مزیدکٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے،مریم نواز، ڈر ،جھجک ختم ہوگئی، محمد زبیر فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے 11اکتوبرکو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے 11اکتوبرکو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کی کامیابی کیلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔


نواز شریف کی وڈیو لنک صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی،مریم نواز،احسن اقبال، ظفرالحق، تنویر حسین، مریم اورنگزیب،خرم دستگیر،طارق فضل،عطاتارڑ، برجیس طاہراوردیگرشریک ہوئے۔اجلاس میں نیب کی کارروائیوں اورپی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔



اجلاس نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیا ۔اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا بریفنگ میں کہا یہ حکومت ملک اور جمہوریت کیلیے خطرہ بن گئی، معیشت تباہ ، مہنگائی بد ترین سطح پر ہے تاہم مسلم لیگ (ن)پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے صورتحال کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتی ہے ،ہم نے آمریت کا مقابلہ کرنا ہے ،جمہوریت کے لئے جگہ تنگ کی جارہی ہے ۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }