ملک میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 543 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی فوٹوفائل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 543 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 543نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 825 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 106 ، پنجاب میں99 ہزار 479 خیبرپختونخوا 37 ہزار 811 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 611، بلوچستان میں 15 ہزار 281 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 731 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 787 تعداد ہوگئی۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 
Load Next Story