سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری دھاندلی ہے لیاقت بلوچ
حکمراں ناکام ہوچکے، بلاتاخیرانتخابات کا اعلان کیا جائے، جلسے سے خطاب
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے۔
کہ حکمراں دہشت گردی کیخلاف جنگ سے باہر آجائیں' ذلت آمیز خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے، اپنے ہی عوام کیخلاف فوجی آپریشن بند کیا جائے، سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری دھاندلی ہے، جماعت اسلامی ایسے اقدام کو عدالت میں چیلنج کریگی اس کیلیے قانونی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
بلاتاخیر عام انتخابات کااعلان کیا جائے، ان خیالات کااظہار انھوں نے نورانی بستی کورنگی میں مسلم لیگ شیر بنگال کے تحت یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ 6ستمبر 1965کا دن قومی تاریخ کا اہم، یادگار اور سنہرا دن تھا۔
قوم،قیادت اور افواج پاکستان نے باہمی اعتماد اوریکجہتی کے ساتھ بھارت جیسے دشمن کے بزدلانہ اور پاکستان کی آزادی اور سلامتی پر وار کو دلیری سے شکست دی، انھوں نے کہاکہ یہ حقیقت نوشتہ دیوار ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے ملک اور فوج کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
افواج پاکستان کی قیادت قومی اعتماد کی بحالی اور قومی ترقی کی شاہراہ کھولنے کیلیے آئین سے ماورا اقدامات اور حکومت سازی میں مداخلت کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بند کردے، لیاقت بلوچ نے کہاکہ آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے ضروری ہے کہ حکومت امریکی غلامی سے نجات پائے، صدر زرداری نے پانچ سال چکرا کر اور چکر دیکر وقت نکال لیا ہے۔