آصف زرداری نواز شریف کا دھڑن تختہ کروائیں گے فیصل واوڈا
مریم نواز تحریک میں شامل ہوں گی اور پارٹی کی قیادت بھی کریں گی، خرم دستگیر
پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ آج میاں نواز شریف ایکسپوز ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک '' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بھارتی بیانیہ ہی ہے کہ آپ اپنی فوج پر تنقید کریں، عدلیہ کو برا بھلا کہیں۔ ان سب حالات میں پیپلز پارٹی پْل آؤٹ کر جائے گی۔ عمران خان مالی اور اخلاقی طور پر کرپٹ نہیں ہے، تو اگر آپ کرپٹ نہ ہوں، تو آپ سے کوئی بھی استعفی نہیں مانگ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کیوں چپ رہے، کیوں ان کی زبان بندی رہی؟اگر تحریک والوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی، تو پھر ہم ان کے ساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ پی ڈی ایم چوروں کا ایک اسٹیج ہے۔ آصف علی زرداری میاں نواز شریف کا دھڑن تختہ کروائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان نے کہاکہ میاں نواز شریف کی جب بھی سرجری ہوجائے گی تو وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ عدلیہ نے ہی میاں صاحب کو علاج کی غرض سے جانے کی اجازت دی تھی۔ اگر اشیا کی قیمتیں جو ہمارے دور میں تھیں، اسی سطح پرآجاتی ہیں تو ہم اپنی تحریک واپس لینے کے لیے تیارہیں ۔ مریم نواز تحریک میں شامل بھی ہوں گی، اپنی پارٹی کی قیادت بھی کریں گی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان نے کہا کہ آج وزیر اعظم صاحب نے یہ کہا ہے کہ وہ سب کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں گے ، تو یہ ایسا کریں کہ سب کو پکڑ کر ایک ہی دفعہ جیل میں ڈال دیں۔ اس حکومت جیسی باتیں مشرف بھی کیا کرتے تھے۔ اب اپوزیشن کو جیلوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔