بطور کپتان میچز کی ففٹی دھونی پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے
دوسرے ایشیائی اور مجموعی طور پر14ویں پلیئر،ٹیم49 میں سے21 ٹیسٹ میں فاتح
مہندرا سنگھ دھونی 50 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنیوالے بھارت کے پہلے کپتان بن گئے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف جوہانسبرگ میں بدھ سے شروع ہونے والا میچ ان کا بطور کپتان 50واں مقابلہ ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ایشیا کے دوسرے اور مجموعی طور پر 14 ویں کپتان بنے، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، آسٹریلوی مارک ٹیلر اور انگلینڈ کے اینڈریو اسٹروس بھی بطور قائد ٹیسٹ میچز کی ففٹیز مکمل کرچکے ہیں۔
مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں گذشتہ 49 ٹیسٹ میں سے بھارت21 میں فاتح رہا، تین میں شکست جبکہ 6 ڈرا ہوئے، بیرون ملک 9 میں ناکامی ملی، 5 میں فتح اور اتنے ہی میچ ڈرا ہوئے۔ ان سے قبل اس سنگ میل پر پہنچنے والے ایشیائی کپتان سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے 56 ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی کپتانی کا فریضہ انجام دیا۔